۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/ ولایت علی ؑ ابن طالبؑ معیار ایمان ہے۔ جس شخص کے دل میں فاتح خبیر مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کا عشق موجود نہیں اس کی نماز روزہ اور دیگر عبادات کو سوائے جسمانی مشقت کے کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ولایت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے پیروکاروں کو عید غدیر کے بابرکت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم غدیر روز تکمیل دین ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک سے مولائے کائنات کی ولایت کا اعلان وہ حکم خداوندی تھا جسے غدیر خم میں کم و بیش ڈیرھ لاکھ افراد نے سنا، ذکر علیؑ حق و باطل کی شناخت کے لیے سب سے موثر ہتھیار ہے۔ ولایت علی ؑ ابن طالبؑ معیار ایمان ہے۔ جس شخص کے دل میں فاتح خبیر مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کا عشق موجود نہیں اس کی نماز روزہ اور دیگر عبادات کو سوائے جسمانی مشقت کے کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔ رسول کریم (ص) نے مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے چہرے کی طرف دیکھنے کو عبادت اور ان کی محبت کو واجب قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم غدیر اس لکیرکا نام ہے جو منافق اور مومن کی راہوں کو جدا جدا کرتی ہے۔تمام پیروان ولایت علیؑ ابن ابی طالبؑ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آج کے دن اللہ تعالی کے احکامات کی بجا آوری کر کے اس کی اس عظیم نعمت کا شکر ادا کریں۔خوشی کے اس موقع پر اپنے ضرورت مند عزیز و اقرباء کو خوشی کے موقعوں پر فراموش نہ کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .